فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ٹائم پاس پالیسی ختم کرنا ہو گی :صائمہ نور

10 اپریل 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے ٹائم پاس پالیسی ختم کرنا ہو گی۔میں نے کبھی بھی کسی ہیرو کے ساتھ کام سے انکار نہیں کیا میری وجہ سے اگر پاکستانی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے تو میرے لیے یہ اعزاز سے کم نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں اب بھی ٹائم پاس پالیسی کو جاری رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اندسٹری پاﺅں پر کھڑا ہونے کی بجائے ہر وقت ہچکولے کھاتی نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم پلاننگ کے تحت سب مل جل کر انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے حکمت عملی بنائیں تو یقینا انڈسٹری کو پہلے کی طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔