والد حوصلہ نہ دیتے تو موجودہ مقام پر پہنچنا مشکل تھا :فریحہ پرویز
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ والد حوصلہ نہ دیتے تو موجودہ مقام پر نہیں پہنچنا مشکل تھا ¾ میڈم نور جہان کے گائے ہوئے گانوں کو گاتے ہوئے زیاد ہ مزا آتا ہے ۔جب میںاپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو اس وقت بہت قدآور لوگ انڈسٹری میں موجود تھے ان کے درمیان خودکو منوانا بہت مشکل تھا۔ انہیں اپنے سفر کے آغاز میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا رہا مگر میرے والد نے مجھے بھر پورسپورٹ کیا نئے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ جب کام کرنے کے لیے نکلیں تو اپنے اہلخانہ کو پہلے مطمئن کریں کیونکہ انسان کی شناخت اس کے گھر سے بنتی ہے۔