مائیکل جیکسن کوخوف تھا کہ پرفارمنس کے دوران کوئی گولی نہ ماردے: جیسن فائفر

10 اپریل 2013
مائیکل جیکسن کوخوف تھا کہ پرفارمنس کے دوران کوئی گولی نہ ماردے: جیسن فائفر

نیویارک (آن لائن) امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو موت سے کچھ عرصہ پہلے یہ خوف لاحق ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں سٹیج پر پرفارمنس کے دوران گولی مار دے گا۔ یہ بات مائیکل جیکسن کے قریبی دوست جیسن فائفر نے برطانوی اخبار "دی سن"کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا اسی خوف کی وجہ سے مائیکل جیکسن نے لندن کے او ٹو ہال میں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ برطانیہ میں اسلحہ کے بارے میں سخت قوانین ہیں جیسن نے کہا مائیکل نے موت سے پہلے اپنے عملے سے اس طرح ملاقات کی جیسے انہیں علم ہو کہ وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔