نئے ڈرامہ سیریل"لمحوں کی بھول"کے نئے سپیل کی ریکارڈنگ پیر سے شروع ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی لاہور کے نئے ڈرامہ سیریل"لمحوں کی بھول"کے نئے سپیل کی ریکارڈنگ آئندہ پیر سے شروع ہو گی۔ نئے سپیل میں تین اقساط کی ریکارڈنگ ہو گی۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر محمد شفیق اور رائٹر فرزند علی ہیں جبکہ فنکاروں میں قندیل بلوچ ‘انمول ‘غلام محی الدین‘جبران اور عصمت اقبال شامل ہیں۔25منٹ دورانیہ کا یہ ڈرامہ سیریل 13اقساط پر مشتمل ہے۔