ٹیلی فلم”گڈی“ برلن فلم فیسٹیول میں پیش کی جائےگی
لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار مسعود اختر بین الاقوامی معیار کی ٹیلی فلم”گڈی“ میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر مرتضیٰ علی اور پروڈیوسر سیما مرتضیٰ ہیں۔ ٹیلی فلم ”گڈی“ کی کہانی ایک پتنگ ساز شخص کی زندگی پر مبنی ہے جو بسنت اور پتنگ اڑانے پر پابندی کے باعث معاشی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ فلم کا اسکرپٹ اور سکرین پلے مکمل ہو چکا ہے۔ اگلے ہفتے اس کی ریکارڈنگ شروع ہو گئی۔ ٹیلی فلم ”گڈی“ میں اداکارہ تسنیم کوثر پتنگ ساز مسعود اختر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔