جب جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں: نشو بیگم

10 اپریل 2013
جب جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں: نشو بیگم

لاہور( کلچرل رپورٹر)ماضی کی نامور اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھ تو ہوتا ہے لیکن پھر بھی مایوس نہیں کہ اچھے دن ضرور آئیں گے‘ ہمارے دورمیں ایک جذبے کے تحت کام کیا جاتا تھا اور جب جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں ۔ ہمارے دور میں نمبر ون کی دوڑ نہیں ہوتی تھی بلکہ سب ایک جذبے اور نیک نیتی سے ایک دوسرے سے کام میں سبقت لیجانے کیلئے کوشاںں ہوتے تھے ‘آج انڈسٹری میں اس طرح کا کام بھی نہیں ہو رہا لیکن پھر نمبر ون کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انڈسٹری والوں سے کہوں گاکہ اپنے سینئرز کو نظر انداز نہ کریں بلکہ انکے تجربے سے استفادہ کریں ۔