کیرئیر میں ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے: فضیلہ قیصر
لاہور( این این آئی)ٹی وی کی نامور اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا ‘ پاکستانی ڈراموں میں اصلاح کا پہلو نظر آتا ہے جو ہمیں ہمارے ہمسایہ ممالک سے ممتاز کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کیساتھ شوبز کے لئے وقت نکالنا بڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر انسان کچھ کرنا چاہے تو کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے میں عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے جو ہمیں ہمارے ہمسایہ ممالک سے ممتا ز کرتا ہے۔