اداکاری میں وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے :شفقت چیمہ

10 اپریل 2013
اداکاری میں وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے :شفقت چیمہ

 لاہور( این این آئی)لالی ووڈ کے نامور اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے ‘ انڈسٹری کے لئے فی الحال اپنی اداکاری کے ذریعے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہوں جب کچھ اورکرنے کے قابل ہوا تو وہ بھی ضرور کرونگا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ جہاں تک میرا تجربہ ہے تو کوئی بھی نامور فنکار یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ جب اس شعبے میں آیا تھا وہ مکمل فنکار تھا ۔ یہ واحد شعبہ ہے جس میں وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے اور آپ کی اداکاری میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...