نامور فنکار محمود خان اور سیما شدید علیل، مدد کے منتظر

10 اپریل 2013

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار محمود خان اور اداکارہ سیما شدید علیل اور کسمپرسی کی حالت میں مدد کے منتظر ہیں۔ مذکورہ فنکاروں نے ایک عرصہ تک فن کی خدمت کی ہے جو طویل عرصہ سے بستر علالت پر ہیں۔ حکومت، مخیر حضرات اور نہ ہی شوبز سے وابستہ شخصیات نے مدد کی۔