گلوکار احمد رشدی کی برسی کل منائی جائےگی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے ماضی کے ممتاز گلوکار احمد رشدی مرحوم کی برسی کل منائی جائے گی۔ احمد رشدی 24 اپریل1934 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے اور ان کے گھر والے ان کے گانا گانے کے خلاف تھے تاہم انہیں بچپن سے ہی گانے کا شوق تھا۔1954ءمیں وہ کراچی منتقل ہوگئے ۔ 11اپریل1983ءکو انہیں تیسرا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی عمر48 برس تھی۔