ڈاکٹر چارلس فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلہ میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایف سی کالج لاہور کی سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِانتظام پانچویں ڈاکٹر چارلس ڈبلیو فارمن فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلہ میں پہنچ گئی۔ دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں ایف سی کالج کا مقابلہ دی یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایشیا سے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کامسیٹ اور بیکن ہاﺅس نیشنل یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائیگا۔