چیمپئنز ٹرافی : پاکستان بھارت میچ کی ٹکٹیں آدھے گھنٹے میں فروخت

10 اپریل 2013

دبئی (اے پی پی) رواں برس شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹیں 30 منٹ میں فروخت ہو گئیں۔ ایونٹ 6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہو گا جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹیو الورتھی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاک بھارت میچ کےلئے شائقین کی دلچسپی دیکھ کر حیرانگی ہوئی اور شائقین نے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ خرید لئے۔