سعید اجمل ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین سے ناخوش

10 اپریل 2013

کراچی (آن لائن) شاہد آفریدی کی طرح سعید اجمل بھی ون ڈے کرکٹ کے نئے قوانین سے خوش نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی شدہ کنڈیشنز سے نمٹنے کیلئے اپنی نئی تکنیک استعمال کررہا ہوں۔ نمبر ون باﺅلر بننا چاہتا ہوں۔ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعید اجمل ان دنوں ون ڈے ایونٹ پریذیڈنٹ ٹرافی میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور نئی ڈلیوری سے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے خواہاں ہیں۔