ایشین سنوکر چیمپئن شپ:8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

10 اپریل 2013

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان بلئیرڈزاینڈ سنوکرایسوسی ایشن نے انتیسویں ایشین سنوکرچیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی 8 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ سترہ ممالک نے چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ قومی سنوکرٹیم عالمی چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر، عمران شہزاد، عبدالستار، بابرمسیح، شاہد آفتاب اورابوصائم پرمشتمل ہے۔ ایشین سنوکر فیڈریشن آف بلئیرڈزسپورٹس نے میزبان کی حیثیت سے پاکستان کوچیمپئن شپ میں آٹھ کھلاڑی شامل کرنیکی اجازت دی ہے۔ پاکستان سمیت سترہ ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ایشین سنوکرچیمپیئن شپ ستائیس اپریل سے تین مئی تک کراچی میں کھیلی جائیگی۔