پاکستان کی میزبانی پروگرام کے مطابق کریں گے : ویسٹ انڈیز بورڈ

10 اپریل 2013
پاکستان کی میزبانی پروگرام کے مطابق کریں گے : ویسٹ انڈیز بورڈ

کنگسٹن (آئی اےن پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال جولائی میں شیڈول کے مطابق پاکستان کی میزبانی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے لئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ وہ پروگرام کے مطابق پاکستان کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچوں کے لئے مناسب وقت تلاش کررہے ہیں۔