ایشیا کپ کی فاتح قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ‘ شاندار استقبال

10 اپریل 2013
ایشیا کپ کی فاتح قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ‘ شاندار استقبال

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر 16 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ علامہ اقبال ائرپورٹ پر ٹیم پہنچنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ ،سابق اولمپئینز سمےت فےڈرےشن کے دیگر عہداروں سمیت شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کھلاڑیوں کے ائرپورٹ سے باہر آنے پر فضا پاکستان زندہ باد اور قومی ہاکی ٹیم زدہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔انڈر 16 ٹےم کے کوچ طاہر زمان نے کہا کہ ٹورنامنٹ مےں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے پوری ٹیم ایک ہو کر کھیلی اور سخت موسم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے میدان میں اترنے سے قبل ہی سوچ رکھا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر ہی وطن لوٹیں گے۔ ٹورنامنٹ میں لڑکوں نے واقعی محنت کی اور اللہ نے ہمیں اس کا پھل دیا۔ کپتان نوحےز ملک نے کہا کہ جیت کی بہت خوشی ہے جسے جذبات میں بیان کرنا مشکل ہے، ٹورنامنٹ میں فتح میں پوری ٹیم کا کردار ہے تمام کھلاڑی ایک ہو کر کھیلے جس وجہ سے ہمیں فتح حاصل ہوئی۔ اگلا ہدف یوتھ اولمپک ہے اسے جیتنے کے لئے بھی پورا زور لگائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ انڈر 16 ایشیا کپ جیت کو نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے انشااﷲ یوتھ اولمپکس میں بھی یہ کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرینگے۔ ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں سمیت پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال قبل اکیڈمےز کی شکل میںجو پودا لگایا تھا اس کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ ٹیم نے شاندار کارکردگی مےں کھلاڑےوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ سٹاف کی محنت بھی شامل ہے۔ ٹےم مستقبل میں بھی مزےد کامےابےاں حاصل کریگی۔ ٹورنامنٹ میں فتح سے کھلاڑےوں کا مورال بلند ہوا ہے جو یوتھ اولمپک میں ان کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔