ایشین جونئیر سنوکر چیمپئن شپ قومی ٹیم کی وطن واپسی،شاندار استقبال کیا گیا

10 اپریل 2013

کراچی (این این آئی) ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی، ایونٹ کی رنزز اپ ٹرافی جیتنے والے محمد ماجد کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ وطن واپسی پر پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال ہوا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ایشین سنوکر کا فائنل کھیلنے والے محمد ماجد نے رنراپ ٹرافی تھام رکھی تھِی، سنوکر ٹیبل پر کئی کیوئسٹ کی چھٹی کرنیوالے 19سالہ محمد ماجد شرمیلے اور کم گو نکلے۔کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔