ریڈیو، پی ٹی وی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ کمنٹیٹرز کلب کا قیام

10 اپریل 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) رےڈےو پاکستان اور پاکستان ٹےلی وےژن کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ پاکستان کے سرکردہ اور مقبول عام کرکٹ کمنٹےٹرز پر مشتمل تنظےم پاکستان کرکٹ کمنٹےٹرز کلب کا قےام لاہور مےں عمل مےں آےا۔ اجلاس مےں حاضراوربذرےعہ ٹےلی فون ان ممبران نے شرکت کی اوراتفاق رائے سے مختلف فےصلوں اور عہدےداران کی رضا مندی دی۔ان ارکان مےںمنےر حسےن ،افتخار احمد ،چشتی مجاہد ، طارق رحےم ،حسن جلےل ،طارق بچہ ،برےگیڈےئر رےٹائرڈ پروےز اصغر مےاں،راجہ اسدعلی خاں ،مرزا اقبال بیگ،احتشام الحق ،اے ۔آر۔ زیدی،امجد عزیز ملک ،طارق سعےد،اعجاز احمداور منور حسےن شامل ہےں۔پاکستان کرکٹ کمنٹےٹرز کلب کے اراکےن نے اس موقع پر رےڈےو پاکستان کی انتظامےہ کو رےڈےو پر کمنٹری کی بحالی اورمبارکباد پیش کی ۔ اجلاس مےں مقبول عام کمنٹےٹرز منےر حسےن، افتخار احمد ،چشتی مجاہد،محمد ادرےس اور حسن جلےل کو زبردست خراج تحسےن پیش کیاگےا۔ اور ان کی خدمات کور کھےل کے فروغ اور مقبولےت کے لےے حرف اوّل قرار دےا۔ اجلاس مےں پاکستان کرکٹ کمنٹےٹرز کلب نے اپنے ساتھی مرحومےن عمر قرےشی،شہزاد ہماےوں اور ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ۔اجلاس مےں جن عہدےداروں کا انتخاب عمل مےں آیا ان مےں منےر حسےن سرپرست ،افتخار احمد، چشتی مجاہدمشےران خاص ،طارق رحےم سےنئر نائب صدر، بریگیڈیئزپروےز اصغر مےاں نائب صدر،مرزا اقبال بےگ نائب صدر،امجد عزیز ملک نائب صدر، راجہ اسد علی خاں سےکرٹری جنرل اورطارق سعےد خازن جبکہ مظہر ارشد کو مےڈےا مےنجرمقرکےاگےا۔اجلاس مےں ےہ بھی فےصلہ کےا گےا کہ کمنٹےٹرز کلب جلد ہی اپنی اےک سہ ماہی مجلہ کا اجراءکرے گا جس مےں ممبران کرکٹ کے مختلف پہلوﺅں پر کالم لکھےں گے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...