روشن خان کی وفات پر اخبار فروش یونین کا اظہار تعزیت

10 اپریل 2013

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور چودھری رشید احمد مرحوم کے قریبی ساتھی روشن خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ختم قل میں مرحوم کے عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات، یونین کے عہدیداران، مارکیٹ کے ایجنٹ حضرات اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چودھری نذیر احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نیک اور اچھے محنتی انسان تھے۔