لاہور آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ڈاکٹر سلیم اختر کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج ہوگی

10 اپریل 2013

لاہور (پ ر) لاہور آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ملک کے نامور ادیب، دانشور اور نقاد ڈاکٹر سلیم اختر کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج دی ایک بجے چیئرمین الحمراءآرٹ کونسل کے آفس میں منعقد ہو گی جس میں انہیں الحمرا کمال فن ایوارڈ (ادب) دیا جائے گا ۔ اس تقریب میں ملک کے نامور ادیب شرکت کریں گے۔