محفل مشاعرہ

10 اپریل 2013

سرگودھا آرٹس کونسل نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور کے تعاون سے اےک ڈوےژنل محفل مشاعرہ کا اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے خوبصورت ہال مےں کےا وائس چانسلر ےونےورسٹی آف سرگودھا ممتاز ماہر تعلےم وسکالر وپروفےسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کو مسند صدارت سونپی گئی مہمان خصوصی کمشنر سرگودھا شوکت علی تھے۔ رجسٹرار ےونےورسٹی برےگےڈئےر(ر) راو¿ جمےل اصغر پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا پروفےسر طاہر رحےم ڈاکٹر ہارون الرشےد تبسم اور رےذےڈنٹ ڈائرےکٹر سرگودھا آرٹس کونسل کےپٹن (ر)خاور اقبال بھی اسٹےج پر متمکن تھے۔ تلاوت کی سعادت شمشاد حسےن شاہد نے حاصل کی جبکہ گل ہائے نعت پروفےسر عقےل عباس شےرازی نے نچھاور کئے۔ مشاعرہ مےں شمشاد حسےن شاہد، عرفان رشےد، نےازی (مےانوالی) پروفےسر شاکر کنڈان محمد جمےل گٹھوالہ، ڈاکٹر ہارون الرشےد تبسم اخلاق عاطف ڈاکٹر بدرمنےر (خوشاب) پروفےسر ےوسف خالد ڈاکٹر آصف راز، ممتاز عارف خالد اقبال، پروفےسر رےاض احمد شاد اور شاکرنے اپنا کلام سناےا۔ کمشنر سرگودھا چےرمےن آرٹس کونسل نے کہا کہ مشاعرہ اجتماعی سوچ کا آئےنہ دار ہوتا ہے شعراءکرام حسن تخےل سے قوموں کی زندگی مےں انقلاب برپا کرسکتے ہےں۔ عالمی شہرت ےافتہ شاعر، ادےب، محقق ڈاکٹر وزےرآغا کی علمی وادبی خدمات کو ہدےہ تحسےن پےش کرنے کے لئے ڈاکٹر ہارون الرشےد تبسم نے وائس چانسلر ےونےورسٹی آف سرگودھا کو وزےرآغا چیئرکے قےام کی طرف توجہ دلائی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ےونےورسٹی انتظامےہ نے وزےرآغا چیئرکے قےام کے انتظامات مکمل کرلئے ہےں۔ سنڈےکےٹ نے چیئر کے قےام کی منظوری دے دی ہے عنقرےب کسی پروفےسر کی خدمات حاصل کرنے والے ہےں۔ رےذےڈنٹ ڈائرےکٹر کےپٹن (ر) خاور اقبال نے اردو مشاعرے کی غرض وغائےت پر روشنی ڈالتے ہوئے منتظمےن کا شکرےہ ادا کےا انہوں نے کمشنر شوکت علی کی ادب دوستی کو سراہا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہارون الرشےد تبسم نے انجام دئےے۔ پروفےسر صاحبزادہ عبدالرسول قاسم علی، ندےم چوہان، مرزا حاجی عبدالسلام پروفےسر بابرمحمود شاہ پروفےسر کامران پروفےسر بدرمنےر منہاس پروفےسر شارق محمد عثمان دےگر معززےن اور طلباءکی کثےر تعداد نے بھی شرکت کی۔رپورٹ:خاور زےدی ٭٭٭٭بزم چغتائی کے زیر اہتمام اعوان ٹا¶ن لاہور میں ماہانہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و کمپیئر جناب زاہد شمسی نے کی۔ دیگر شعراءکرام میں پروفیسر حسن عسکری کاظمی، ڈاکٹر طارق عزیز، جاذب بخاری، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خاں، مختار جاوید، عدل منہاس لہوری، جاوید قاسم، عباس مرزا، سکندر سہراب میو، کامران ناشط، طارق محمود چغتائی، محمد علی صابری، قاضی عطاءاللہ، عاصم خواجہ، حافظ امیر علی صابری، ریاض احمد ریاض، غلام حسین ججا جی، محمد الیاس شاہد اور ڈاکٹر ابرار شامل تھے۔ معروف افسانہ نگار ایم اے راحت اور معروف صحافی شاہد نذیر چودھری مہمانانِ خصوصی تھے۔ 

محفل مشاعرہ کل ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) بزم عمل پاکستان لاہور کے زیراہتمام ؎؎؎؎ شاعر اقبال راہی ...