اردو ہماری قومی زبان ہے

10 اپریل 2013

مکرمی! قوموں کی ترقی میں قومی زبان نے بھی ایک خاص کردار ادا کیا ہے ۔ اردو تاحال وہ مقام حاصل نہیں کر سکی جو اس کو ملنا ضروری ہے ۔ یقیناً اس سلسلہ میں بے شمار کام بھی ہوا ہے مگر اب بھی صرف گنجائش ہی نہیں بلکہ ضرورت ہے ۔ سب سے اولین کوشش یہ ہونی چاہئے کہ اردو کو خالص کیا جائے یعنی انگریزی، ہندی، عربی، یا کسی بھی دوسری زبان کے الفاظ کو بولنے یا لکھنے میں شامل نہ کیا جائے۔
 (مشتاق احمد اصلاحی P325 گلی نمبر6 نثار کالونی فیصل آباد)