مکرمی!میں گزشتہ 14سال سے پاﺅں کے ایک پیچیدہ اور مہلک مرض میں مبتلا ہوں۔ میں غیر شادی شدہ اور بے سہارا خاتون ہوں۔ گذشتہ دور حکومت میں ایوان وزیراعلی پنجاب لاہور سے جاری کردہ لیٹر نمبر NO.PA/ASA/CMS/12/OT-47/B/(39704)0161119 DATED 24-08-12 کیمطابق میرا سپیشل میڈیکل بورڈ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے کرایا گیا۔ جس میں میرے پاﺅں کی سرجری تجویز کی گئی۔مگر تا حال ایوان وزیراعلی کی جانب سے فنڈز فراہم نہ ہونے کی وجہ سے سرجری ممکن نہ ہوسکی۔میں بہت تکلیف اور اذیت میں مبتلا ہوں۔آپ سے ملتمس ہوں کے میرے علاج معالجہ کے لئے فنڈز بھی فراہم کئے جائیں اور گزر بسر کیلئے مالی معاونت بھی کی جائے۔(رشیداں بانو دختر غلام محمد(مرحوم)محلہ شریف خیل نمبر 2عقب امام بارگاہ اسکندرآباد ضلع میانوالیفون نمبر:0459-817314)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024