ٹا رگٹ کلنگ میں ا ضافہ

10 اپریل 2013

ٓمکرمی!شہر کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا۔ اب اندھیروں کی زد میں آگیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ روزانہ 20 سے 30 افراد ٹارگٹ کلنگ شکار بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے ۔ایک شخص جو گھر سے نکلتا ہے روزی کی تلاش میںاُسے ےہ تک پتہ نہیںہوتا کے کیا وہ واپس گھر آسکے گا ۔میری حکومت سے درخواست ہے کہ کراچی کو تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کو بے نقاب کر کے انھیں سخت سے سخت سزادلائی جائے تا کہ کراچی شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن سکے اور لوگ خوف و ہراس کی کیفیت سے باہر نکل سکیں۔(راﺅباسط علی،کراچی)