لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے‘ عوام پریشان

10 اپریل 2013

مکرمی!شہراقبال مےں بجلی کی غےر اعلانیہ لوڈشےڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹوں سے تجاوز کر نے سے شہرےوں ،تاجروں، صنعت کاروں، طالب علموں، دکانداروںاور رہائشیوںمیں تشوےش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔بجلی نہ ہونے سے کئی علاقوں مےں پانی کی قلت پےدا ہو گئی ہے۔ مسجدوں مےں وضو کےلئے پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے اکثر نمازی باجماعت نماز ادا کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ بجلی کی لوڈشےڈنگ متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے باعث ملک بھر سے بڑی انڈسٹرےز ملک سے دےگر ممالک منتقل ہو رہی ہے اور ملک مےں فاقہ کشی کے باعث لوگ خود کشےاں کرنے پر مجبور ہےں۔ واپڈا حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ غےر اعلانیہ ،ظالمانہ لوڈشےڈنگ فوری طور پر بند کی جائے۔ (ذیشان انصاری ڈسکہ )