نئی نسل کے نام

10 اپریل 2013

اچھے اچھے چہروں پر مایوسی کی دھول
کہر کی ٹہنیوں میں جیسے دب گئے ہوں پھول
محفل بد کا سبب کیوں یا ترتیب میں ہو گئی بھول
اخلاق کا جنازہ نکل گیا راتیں ہو گئیں تاریک
اگر مات کھا گئے تو طعنے دیں گے شریک
تہذیب مشرق مسخ ہوئی مغرب نے ڈیرے ڈالے
فرنگیوں سے ہوشیار رہیں یہ ہیں دیکھے بھالے
طاہر مغرب کے شراروں سے بچو اور بچاﺅ
نئی تہذیب کی آڑ میں جو لگاتا ہے گہرے گھاﺅ
(ایم محمد رفیق طاہر )