پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی علمی و ادبی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ”تدریس اللسان العربی“ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک کی عربی زبان کے فروغ کیلئے کاوشوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ کتاب میں دور جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے جو نہ صرف اردو جاننے والوں کی ضرورت پوری کرتی ہے بلکہ انگریزی سوجھ بوجھ رکھنے والوں کیلئے بھی یکساں مفید ہے۔ کتاب عرب دنیا کے جدید ترین اسلوب پر ہے۔ جس سے ابتدائی کلاسوں سے لے کر ماسٹر تک کا طالب علم مستفید ہو سکتا ہے۔ ”تدریس اللسان العربی“ میں سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلبہ کیلئے بھی رہنمائی موجود ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک کی کاوش مقابلے کے امتحانات میں بھی طلبہ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ کتاب انتہائی خوبصورت انداز میں آزاد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی۔(تبصرہ نگار: شاہ نواز تارڑ )
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024