Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے
  • این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی
  • لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا پشتون نہیں، طالبان کا کلچر ہے : ملالہ یوسفزئی
  • ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مستقل کمی
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

غیر ملکی کوچ این ایچ پی سی کی سہولیات سے متاثر لیکن؟؟؟؟

Sep 09, 2022 9:30 AM, September 09, 2022
  • حافظ محمد عمران
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
غیر ملکی کوچ این ایچ پی سی کی سہولیات سے متاثر لیکن؟؟؟؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تازہ تازہ غیر ملکی کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات سے متاثر دکھائی دیتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان غیر ملکی کوچز کے خیالات میڈیا اور شائقین تک پہنچائے ہیں۔ غیر ملکی کوچز بیانات بتاتے ہیں کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات بہت شاندار ہیں۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ سہولیات شاندار ہیں ویسے نہ بھی ہوں تو غیر ملکی کوچز کے پاس اس کے علاوہ کہنے کو کچھ نہیں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاتھ وے پروگرام کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ غیر ملکی کوچز پاتھ وے پروگرام میں شامل انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ غیر ملکی کوچز میں گورڈن پارسنز، جولین فونٹین، جولین ووڈ، نکولس ویب اور ٹابی ریڈفرڈ شامل ہیں۔یاد رہے کی جولین فونٹین پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان ویمن  ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ بھی دو سالہ معاہدہ ختم ہونے کے نظام سے الگ ہو چکے ہیں۔ کوچز پاتھ وے پروگرام میں شامل ایک سو سات  13، انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچ گ کریں گے۔ پاکستان جونیئر لیگ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی بھی غیر ملکی کوچز کیساتھ کام کریں گے۔ پاتھ وے پروگرام کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے دل کے بہت قریب ہے، انہوں نے کھیل کا سامان بنانے والی ایک کمپنی کیساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کمپنی پاتھ وے پروگرام میں شریک کھلاڑیوں کو کھیل کا سامان مہیا کرے گی۔ رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پاتھ وے پروگرام سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہوگا، مستقبل کے سٹارز کو بہترین کوچنگ اور ٹریننگ دی جائے گی۔ سپانسرز کیساتھ ہم نے ایک اہم سنگ میل مکمل کر لیا ہے اور اب اس پروگرام کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ غیر ملکی کوچز کی آمد سپانسرز اور پی سی بی کے معاہدے کا اہم حصہ ہے۔

شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے

پاتھ وے پروگرام پر کئی سوالات ہوئے ہیں اسی طرح پی جے ایل پر بھی سوالات ہوتے رہے ہیں۔ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ ابتدائی طور پر جونیئر لیگ سپانسرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے ورنہ پی سی بی لیگ کے حقوق اپنے پاس رکھنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ کی طرز پر فرنچائز کے ساتھ پہلا ایڈیشن کرواتا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اسی طرح پاتھ وے پروگرام میں بھی مسائل ضرور موجود ہیں۔ کیا ملکی کرکٹ کو صرف ایک سو بچوں تک محدود کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا حصہ بننے والوں کا مستقبل کیا ہو گا، کیا وہ فرسٹ کلاس ٹیموں میں جگہ بنا پائیں گے، اگر کوئی کرکٹر اس پروگرام کا حصہ نہیں بن پاتا وہ بعد میں کسی اور جگہ سے سامنے آتا ہے تو کیا اسے ترجیح دی جائے گی۔ اس طرح کے کئی سوالات ہیں لیکن تمام مسائل کے باوجود اچھی چیز صرف یہ ہے کہ اور کچھ نہیں تو کم از کم سو بچوں کو تو کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی

جہاں تک تعلق تازہ غیر ملکی کوچز اور ان کے خیالات کا ہے اس نے ایک نئی بحث ضرور چھیڑی ہے۔ اگر ہائی پرفارمنس سنٹر کی سہولیات بہترین ہیں تو کیا ان سہولیات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، سہولیات بہترین ہیں تو شاہین آفریدی کیوں ری ہیب کیلئے ٹیم کیساتھ سفر کرتے رہے، سہولیات بہترین ہیں تو کیوں متبادل کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے، کیوں پاکستان کے پاس فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر نہیں ہے، کیوں ہم ایک آف سپنر تیار نہیں کر سکے۔ کیا ہمارے پاس سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے لوگ نہیں ہیں۔؟؟؟

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے چھ ماہ میں تبدیلی کا دعویٰ کیا تھا انہیں لانے والے بدل گئے اس کے علاوہ تو کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ سکی۔ کھلاڑیوں کی ایک طویل فہرست ہے جو سامنے آئے اور پھر غائب ہوئے کیا انہیں سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملا یا متعلقہ افراد کھلاڑیوں کے مسائل کی نشاندہی اور خامیوں کو دور کروانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔ یہ ہائی پرفارمنس سنٹر جسے کبھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کہا جاتا تھا پاتھ وے پروگرام کی طرح کبھی رمیز راجہ کے دل کے بہت قریب ہوا کرتا تھا کاش بورڈ چیئرمین اس طرف توجہ دیں اور دیکھیں کہ بہترین سہولیات سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔

لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا پشتون نہیں، طالبان کا کلچر ہے : ملالہ یوسفزئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
حافظ محمد عمران

حافظ محمد عمران

مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے علاقوں سے 95 فیصد بندروں کو ...

    Feb 04, 2023 | 18:03
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • شام میں خوفناک زلزلہ ، 140 افراد لقمہ اجل بن گئے

    Feb 06, 2023 | 12:01
  • این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن ...

    Feb 06, 2023 | 11:57
  • لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا پشتون نہیں، طالبان کا کلچر ...

    Feb 06, 2023 | 11:14
  • ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مستقل کمی

    Feb 06, 2023 | 11:04
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group