محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دبا ؤسندھ اور کراچی کے وسط اور مشرقی علاقوں پر موجود ہیں ، بارش کاسسٹم پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا، شہرمیں سمندری ہوائیں معطل اور شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38