وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔جس میں کمیٹی اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کیلئے وزارت تجارت کو مزید ہدایات جاری کرینگے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غو رکیا جائے گا جبکہ وائیٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ موومنٹ کے ٹیرف کی سمری پر بھی غور ہوگا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی کی 19ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائتوں بارے سمری بھی زیر غور آئے گی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آٹو ڈس ایبل سرنجوں اور خام مال کی درآمد پر چھوٹ کی منظوری دی جائے گی ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم بارے سمری بھی پیش ہوگی ۔