ڈاکٹرز سوسائٹی میں واٹر، سیوریج کے بل؟
مکرمی! ایک نیا بل جو چند ماہ سے ڈاکٹر سوسائٹی کینال بنک ٹھوکر کے رہائشیوں کو موصول ہو رہا ہے، یہ بل واسا کی طرف سے واٹر اور سیوریج او ڈرین بل ہے۔ ڈاکٹر سوسائٹی ایک پرائیویٹ ان رجسٹرڈ سوسائٹی ہے اور واسا یا گورنمنٹ کی طرف سے یہاں سرکاری پانی، سرکاری ٹیوب ویل، سیوریج اور کوئی بھی ایسی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ لوگوں نے پانی کی ضرورت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت لال پمپ لگا رکھے ہیں جو گھریلو کنکشن سے چلتے ہیں۔حکام اعلیٰ کو اس پر غور کرنا چاہئے۔
(سہیل کبرڈاکٹرز سوسائٹی، لاہور)