جاپان اور جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ہائی شین سے پھیلنے والی تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس طوفان سے جنوب مغربی جاپان میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہیں جبکہ ملک بھر میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میازاکی پریفیکچر میں مٹی کے تودوں کی زد میںآنے والی عمارات میں امدادی کارکن 4 لاپتہ افراد کی تلاش کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عمارات میں ان افراد کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں ویت نام سے جاپان تربیت حاصل کرنے کے ہوئےآئے ہوئے 2 افراد بھی شامل ہیں، جو ایک مقامی تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 3 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 2 افراد بدستور لاپتہ ہیں اور 5 افراد زخمی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024