اومان نے یکم اکتوبر 2020 سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اومان نے مارچ میں بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔ اومانی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی نگراں اعلٰی کمیٹی نے اجلاس میں یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔ ان کی شروعات ایسے سٹیشنوں سے کی جائے گی جہاں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہوگی ،علاوہ ازیں دیگر فضائی کمپنیوں کے ساتھ دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024