امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 29 ستمبر سے نئے مرحلے کا آغاز پہلے صدارتی مباحثے سے ہو گا۔تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اپنے ڈیموکریٹک حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے ہے۔دونوں امیدوارں کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو ہو گا۔ اس سے قبل دونوں امیدواروں نے حالیہ ہفتے کے دوران ریاست وسکانسن، پنسلوانیا اور نارتھ کیرولینا کے دوروں میں اپنے ابتدائی دلائل پیش کیے۔صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن میں دوسرا مباحثہ 7 اکتوبر اور تیسرا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہو گا۔ یہ مباحثے ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر ہوں گے۔صدارتی امیدواروں میں مباحثوں کے حوالے سے ٹیکساس یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر جینیفر مرسیسا کا کہنا ہے کہ دونوں امیدوار ہم پلہ ہیں اس لیے ان میں سخت مباحثہ متوقع ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024