مہلک وبا کوروناسے دنیا بھر ہلاکتیں 900882 جبکہ 2 کروڑ77 لاکھ33 ہزار310 متاثر ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد65لاکھ14 ہزار سے زائد ہوگئی اور ایک لاکھ94 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئیں ۔پیرو میں بھی 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 817 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار86 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 68 ہزار 484 اموات ہوئی ہیں۔کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024