اوپن یونیورسٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم
اسلام آباد (نا مہ نگار)ملک بھر کی جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کے اداروں میں 15ستمبر کو تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی صورت میں کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ رہنما اصول پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی صدارت میں یونیورسٹی کے ڈینز اور انتظامی افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوپن یونیورسٹی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما اصولوں پر مکمل طورپر عمل پیرا ہوکر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر طے پایا گیا کہ فاصلاتی نظام کے تحت پیش کردہ پروگراموں بشمول پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی وغیرہ کی ورکشاپوں کا انعقاد آن لائن طریقہ کار کے ذریعے کیا جائیگا۔اس طرح فیس ٹو فیس پڑھانے والے مضامین مثلا فزکس، کمسٹری، بیالوجی، وغیرہ کی کلاسز بھی آن لائن منعقد ہوگی اور انہی مضامین کے پریکٹیکل(لیبارٹری ورک)کا اہتمام یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہوگا۔ تاہم پریکٹیکل کے لیے طلبا کو گروپوں کی صورت میں بلایا جائیگا۔طلبا کے ہاسٹل میں قیام کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاسٹل کی سہولت صرف دو ر دراز کے طلبا کو میسر ہوگی۔تاہم ایسے طلبا جو ہاسٹل میں قیام پذیر ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے بیان حلفی اور اپنی صحت کے بارے میں ایک سرٹیفیکیٹ جمع کرانابھی لازمی ہوگا۔اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ تمام تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کورنا وائرس سے بچا کے لیے جملہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔