شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ روز انتہاپسندوں کے دو حملوں کے دوران 30افراد ہلاک ہوگئے،مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں حملہ آوروں کاتعلق شمالی سن ما ٹینگا صوبے سے بتایا جاتا ہے،واقعات کے مطابق سامان اور سواریوں سے بھری ایک گاڑی جارہی تھی کہ انتہاپسندوں نے اس پر بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں16شہری ہلاک اور چھ دیگرزخمی ہوگئے اسی دورانتہاپسندوں کے ایک اور حملے میں14افراد ہلاک ہوگئے ،سرکاری حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے اور علاقے میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کردیے ہیں یاد رہے کہ 2015سے برکینا فاسو میں دہشتگرد سرگرمیان جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور تین لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024