آزادجموں وکشمیر کے صدرمسعودخان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیاکو مسلسل گمراہ کررہاہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں نولاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام کی آوازدبانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔مسعودخان نے کہاکہ پاکستان اورمقبو ضہ کشمیر کے عوام دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے مکمل طورپرتیارہیں۔آزادکشمیرکے صدرنے انسانی حقوق کمیشن پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اورمقبوضہ وادی سے کالے قوانین کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے.