میدان کربلامیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اوران کے جانثاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ملک بھرمیں 9ویں محرم الحرام عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں آج ملک کے مختلف حصوں میں عزاداری جلوس نکالے جائیں گے۔علماء کرام مجالس میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔عزارداری جلوسوں اورمجالس کی سیکیورٹی کے لئے ملک بھرمیں جامع انتظامات کئے گئے ہیں ۔9ویں محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے ٹریفک کاخصوصی پلان بھی ترتیب دیاگیاہے۔