سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی نومنتخب صدر پاکستان کو عہدے کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد

Sep 09, 2018 | 15:13

ویب ڈیسک

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خا ن سوری نے ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدرکے عہدے کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد دی ہے ۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدتہنیتی پیغامات میں ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو صدارتی عہدے پر فائزہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بحثیت صدر منتخب ہونا ان کی فہم وفراست اور صلاحیتوں پر قیادت، ممبران قومی اسمبلی سینٹ آف پاکستان اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نئے صدر کا انتخاب اور ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو ایک پر امن اقتدار کی منتقلی ایک ہم پیش رفت ہے اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ایک منجھے ہوئے اور باصلاحیت سیاسی رہنماءہیں ان کی قیادت میں وفاق مضبوط ہوگا اور ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہو نگے اور وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات مزید خوشگوار ہو نگے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ان سے وابستہ عوامی نمائندوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں