نو منتخب صدر عارف علوی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Sep 09, 2018 | 13:23

ویب ڈیسک

 ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹر عارف علوی سے صدر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ 13ویں صدر کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی،وزیر دفاع پرویز خان خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری،سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری،وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر چیف مجاہد انور خان، سعودی وزیر اطلاعات و کلچر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد، سعودی سفیر ایڈمرل (ریٹائرڈ) نواف احمد سعید المالکی،چینی سفیر یاؤ جنگ، وزیر صحت عامر محمود کیانی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، سینئر صوبائی وزیر خیبرپختونخوا محمد عاطف خان، سید علی حیدر زیدی، محمد میاں سومرو،وزیراعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر وزیراعظم جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان، سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان، جہانگیر خان ترین، سپریم کورٹ کے ججز آصف سعید خان کھوسہ، قاضی فائز عیسیٰ، گلزار احمد، اعجاز الحسن، ارکان پارلیمنٹ، غیرملکی سفیروں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے نومنتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد چائے بسکٹ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

مزیدخبریں