گورنرہائوس سندھ میں سیر وتفریح کیلئے عوام کا رش

Sep 09, 2018 | 12:48

ویب ڈیسک

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گو رنر ہائوس کوعوام کیلئے کھول دینے کے بعد عوام کی بڑی تعداد گورنر ہائوس میں سیروتفریح کیلئے  پہنچی۔    اتوار کے دن بھی شہری بڑی تعداد میں  سیروتفریح کیلئے گورنر ہائوس آ ئے  اور رش لگا رہا ۔انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا   کہ گورنر ہائوس   صبح 6 بجے سے 12 بجے تک کھلا رہے گا،تاریخی عمارت کو کھولے جانے کے بعد سے شہریوں کی بڑی تعداد ہر روز گورنر ہائوس  آر ہی اور رش دیکھنے میں آیا ، گورنرہائوس میں سیروتفریح کرنے   کے  لیے آنے والوں میں بڑی تعداد فیملیز اور یونیورسٹی کے طالب علموں کی  تھی ۔کراچی کے ایوان صدر روڈ پر واقع گورنر ہائوس سندھ   کو گورنر ہائو س کراچی بھی کہا جاتا ہے جو صوبے کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ ہوتی ہے۔1933 ء میں تعمیر کی گئی اس تاریخی عمارت میں ماضی کی کئی نمایاں شخصیات نے رہائش اختیار کی۔ ان میں کمشنرز اور آزادی سے پہلے برطانوی راج کے گورنرز بھی شامل ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسی عمارت میں رہائش اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں