پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔عامر خان اور سیموئیل ورگاس کے درمیان فائٹ سپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں ہوئی اور 12 راونڈز کی فائٹ میں پوائنٹس کی بنیاد پر باکسر عامر فاتح قرار پائے۔فائٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جسے دیکھنے کے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔مقابلے کے دوران باکسر ورگاس کے مکے سے ایک بار عامر خان رنگ میں گرے تاہم فوری طور پر سنبھلنے میں کامیاب رہے اور چند ہی لمحوں میں ورگاس پر مکوں کی برسات کردی۔تمام 12 راو¿نڈز میں عامر خان نے کینیڈین حریف کو108-119، 109-119 اور 110-118 پوائنٹس سے شکست دی۔عامرخان کی فتح پر برٹش پاکستانیوں نے برمنگھم ایرینا کے باہر جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی پرچم تھام کر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں عامر خان فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو انہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا۔باکسر عامر کی ایک اور فائٹ رواں برس دسمبر میں بھی متوقع ہے جس کے لیے ملیشیئن باکسر مینی پیکیﺅ اور برطانوی باکسر کیل بروک سے بات چیت جاری ہے۔مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے، فائٹ سے بہت کچھ سیکھا اور میں اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں۔باکسر عامر کی جیت پر اہل خانہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ فلک خان کا کہنا تھا کہ ’بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہوں جب کہ بہن ماریہ خان نے کہا کہ عامر بھائی کی فتح کے لیے سب دعا کر رہے تھے۔باکسر عامر کے والد شاہ خان کا کہنا تھا کہ عامر نے 12 راونڈز کی تیاری کی تھی، بہت اچھی پرفارمنس دی ہے اور اب عامر کی خواہش ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوں‘۔دوسری جانب سپر بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نڑاد باکسر عثمان اسلم فاتح قرار پائے جب کہ قیس اشفاق نے حریف گیری آسٹن کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024