کوٹ ادو‘ موٹر سائیکل سواروں کا کانسٹیبل پر تشدد‘ وردی پھاڑ دی‘ نقدی چھین کر فرار
کوٹ ادو (خبر نگار ) پولیس ٹیم ہیڈ کانسٹیبل عامر عباس کی قیادت میں اڈہ گورمانی پر جنرل ہولڈاپ لگا کر بلا نمبری موٹر سائیکلوں کی جانج پڑ تال کر رہے تھے 125 موٹر سائیکل پر محمد ثقلین حگلانی اور عامر جگلانی سوار آگئے ، پولیس نے انہیں روکا اور کاغذات اور شناختی کارڈ طلب کیا، مزاحمت پر دونوں موٹر سائیکل سواروں نے حوالدار عامر عباس پر تھپڑوں کی بارش شروع کر دی اور وردی پھاڑ کر نقدی 45 سوروپے چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس محمود کوٹ نے عامر عباس ہیڈ کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،