ساہیوال، ننکانہ، رجانہ: 2 کمسن بچوں اور 2 خواتین سے زیادتی

Sep 09, 2018

ساہیوال، رجانہ، ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف علاقوں میں 2 کمسن لڑکوں اور دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ساہیوال کے نواحی چک 104/9.L میں 4 سالہ بچے عرفان سے زیادتی جس پر پولیس نے عرفان کو گرفتار کر لیا۔ چک 64/4.R میں 13سالہ بچے محمد نعمان سے محمد اسماعیل نے زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم ڈرائیور اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم اور نور شاہ نے دو مقدمات 377ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں میراں پور کی رضیہ بی بی نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گزشتہ روز گائوں چاہ پکا کے ملزم شاہنواز نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رجانہ کے نواحی گائوں 249/گ ب کے رہائشی رفیق کی 20 سالہ بیٹی (م) کو ملزم امان اللہ نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزیدخبریں