مہاجرین کی واپسی کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے: ہائی کمشنر اقوام متحدہ

Sep 09, 2018

پشاور/ نوشہرہ (سٹاف رپورٹر+ ایجنسیاں+ دی نیشن رپورٹ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے ۔ یہ بات انہوں نے نوشہر کے علاقے جلوزئی میں مہاجرین کے کیمپ کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔ فلیپو نے مزید کہا افغان مہاجرین کو مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ماہرہ خان نے کہا کہ مہاجرین کی نصف تعداد بچوں کی ہے۔ فلیپو نے مزید کہا افغان مہاجرین کو تعلیم اور فنی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ واپس جا کر اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا شوکت خان میموریل کینسر ہسپتال ہزاروں مریضوں کیلئے امید کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی ایجنسی نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور کیلئے 710 ملین روپے مالیت کا میڈیکل سامان عطیہ کیا ہے۔

مزیدخبریں