یونیسیف کے زیر اہتمام امتحان: بلوچستان میں سرکاری اساتذہ فیل

Sep 09, 2018

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان میں قابلیت چانچنے کے لیے منعقد امتحان میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ ریاضی کے مضمون میں 100 میں سے مجموعی طورپرصرف 23 فیصد نمبر حاصل کرسکے۔ اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے تحت صوبے کے 12 اضلاع میں امتحان منعقد کیا گیا۔یونیسیف کے نمائندوں نے گریڈ 1 سے گریڈ 8 تک کے اساتذہ کا انٹرویو بھی کیا۔امتحانی نتائج کے مطابق سائنس کے مضمون میں اساتذہ صرف 25 فیصد ہی مارکس حاصل کرسکے۔عالمی ادارے نے مجموعی طور پر 1 ایک ہزار 152 اساتذہ سے اردو، انگلش، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں ٹیسٹ لیے جس میں سے 500 اساتذہ گریڈ 5 اور 652 اساتذہ گریڈ8 میں پڑھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی قابلیت کا گراف مجموعی طور پر چاروں مضامین میں انتہائی کم رہا۔بلوچستان کے سیکریٹری ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے کا کہنا ہے کہ میں اعتراف کرتاہوں کہ اساتذہ کی قابلیت بہت کم ہے۔اس حوالیسے انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی کمزورتعلیمی اور صلاحیت کے پیش نظر حکومت بلوچستان کے شعبہ تعلیم نے 3 سالہ منصوبہ شروع کیا ہے جس میں اساتذہ کو سیکھنے کے بہتر مواقع حاصل ہوں۔

مزیدخبریں