بلوچستان حکومت نے سنجدی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

Sep 09, 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے سنجدی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سنجدی کی متاثرہ کوئلہ کان کا معائنہ کیا اور حادثے سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔ کمیٹی آج 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک بیانات ریکارڈ کرے گی۔ 12اگست کو سنجدی کوئلہ کان دھماکے کے بعد پھٹنے سے 18کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں