ڈس ایبلڈ T-20پینٹنگولر کپ کی پریس کانفرنس آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی

09 ستمبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے مورخہ 17ستمبر اتوار سے کراچی میں منعقد ہونے والے ساتویں این بی پی ڈس ایبلڈ T-20پینٹنگولر کپ کے حوالے سے پریس کانفرنس 9ستمبر ہفتہ دوپہر 1بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی ۔ میڈیا مینجر محمد نظام کے مطابق نیشنل بینک CSRاور اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ، سابق ٹیسٹ کرکٹر عظیم حفیظ ، سیکریٹری امیر الدین انصاری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ صدر PDCAسلیم کریم ، جی ایم نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان ، مینجر علیم موسیٰ، جاوید امین و دیگر آفیشل بھی موجود ہونگے ۔