خواہش ہےمخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں, ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا :مریم نواز

09 ستمبر 2017 (21:47)
<->
  •  خواہش ہےمخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں, ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا :مریم نواز
  •  خواہش ہےمخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں, ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا :مریم نواز

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور نے سازش اور مہروں کی سیاست کو کل دفن کردیا اور یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہر مرتبہ بدحال پاکستان ملتا ہے اور وہ ہمیشہ خوشحال پاکستان دے کر جاتے ہیں جب کہ وہ ووٹ کے ذریعے آتے ہیں اور جھوٹے مقدمے بنا کرنکال دیا جاتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا بڑا گہرا تعلق ہے، 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی, نوازشریف کو نااہل کیا گیا تواسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، نواز شریف کو نکالنے کی اتنی جلدی کیوں تھی الیکشن میں ایک سال ہی رہ گیا تھا لیکن 2018 میں مسلم لیگ(ن( اورنوازشریف کی فتح نظرآرہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کبھی عدلیہ کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں، تمہارا اپنا کیا ہے؟ کبھی انگلی کے پیچھے چھپتے ہو کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہو اپنا کیا ہے تمہارا؟ خواہش ہے کہ مخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں کیوں کہ لوگوں کوسمجھ آگئی ہے کہ پاناما اور اقامہ کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا، اب پاناما اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی، لاہوریوں کی مخالفت کرنے والے ان سے ووٹ کیوں مانگتے ہیں، لاہور نے سازش کی سیاست اور مہروں کی سیاست کو کل دفن کردیا اور یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں، انشا اللہ 17 ستمبر کو شیر آئے گا، ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر آئے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ آج میں اپنی تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ عوام نے 17 ستمبر کو کرنا ہے، نواز شریف کو جھوٹے مقدموں میں نکالا جائے تو کیا ہمارا سوال پوچھنا نہیں بنتا؟مریم نواز نے مزید کہا کہ جب عوام نواز شریف کو ووٹ دیکر لاتی ہے تو جلا وطن کیا جاتا ہے یا جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے، وہ جاتے ہوئے ترقی کرتا ہوا پاکستان دے کر جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان دیتے ہیں اور نواز شریف ایک ابھرتا اور ترقی کرتا پاکستان دیکر جاتا ہے، گزشتہ الیکشن مہم کے دوران 80 فیصد گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوتی تھیں، جب نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی تو 80 فیصد سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوتی تھیں، آج معاشی کارکردگی کی دنیا تائید کر رہی ہے یا نہیں؟ جب 2013 میں نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی گھروں میں اندھیرا ہوتا تھا، کون ہے جس نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو مٹایا؟ آج پاکستان اندھیروں سے نکل آیا ہے، ۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایوان سے نکال دو گے، دلوں سے کیسے نکالو گے؟ جب نواز شریف حکومت میں نہیں ہوتا تو پاکستان کو ڈوبتی ہوئی معیشت ملتی ہے، نواز شریف جب اقتدار میں نہیں ہوتا تو پاکستان کو دیشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ملتی ہے، آج سڑکیں بن رہی ہیں، موٹر وے بن رہی ہے، آج ملک سے اندھیرے چھٹ رہے ہیں اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی ہے، آج عوام سوال پوچھتے ہیں کہ ان کے نمائندے کو ان سے کیوں چھینا گیا؟ جب سے نواز شریف نے اقتدار سنبھالا کبھی دھرنے آ جاتے ہیں کبھی دھاندلی تو کبھی پانامہ اور نااہلی اقامہ پر ہوتی ہے۔مریم نواز نے یہ دعوی بھی کیا کہ کل لاہور نے سازشیوں کو مسترد کر دیا عقلمند آنے والا وقت دیکھ رہے ہیں، سب سمجھ رہے ہیں، عقلمندوں کو سمجھ آ رہی ہے، مہروں کو سمجھ نہیں آ رہی، پاکستان بدل رہا ہے، اب پانامہ اور اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی، لاہور سے ووٹ مانگنے والے کہہ رہے ہیں شکر ہے پاکستان کی حکومت نہیں ملی ورنہ پاکستان کا حال بھی خیبر پختونخوا جیسا ہوتا، لاہور میں لاہور کی باتیں کرنیوالے باہر جا کر اسے گالی کیوں دیتے ہیں؟ لاہور پولیس کو گالیاں، میٹرو کو جنگلہ بس کیوں کہتے ہیں؟ لاہور سے ووٹ مانگنے والے لاہور سے باہر جا کر لاہور کو گالی کیوں دیتے ہیں۔اس سے قبل مریم نواز جب تاجر کنونشن میں پہنچیں تو کارکنوں اور رہنماں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کا استقبال کیا، فضا 'دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا' کے نعروں سے گونجتی رہی